تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

تھانہ انچارج سمیت 3 میڈیا نمائندے رشوت لیتے گرفتار

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا علاقے میں پولیس نے ایک تھانہ انچارج اور تین میڈیا نمائندوں کو آٹھ لاکھ روپئے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سینئر پولیس افسر ویبھو کرشنا نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ نوئیڈا سیکٹر۔20 تھانہ انچارج منوج پنت، میڈیا نامہ نگار ادت گوئل، رمن ٹھاکر اور سشیل پانڈے ایک کال سنٹر سے زبردستی وصولی کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں موقع پر پہنچے چاروں کو آٹھ لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے منگل کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل کال سنٹر منیجر نے شکایت کی تھی کہ کچھ لوگ ان سے زبردستی وصولی کرتے ہیں جس کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ کاروائی کی گئی۔

مسٹر ویبھو نے بتایا کہ تھانہ سیکٹر۔20 کے تھانہ انچارج جے ویر سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے اور چاروں کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ان کے پاس سے ایک طنچہ ، آٹھ لاکھ روپئے اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے رمن ٹھاکر کے خلاف نوئیڈا کے مختلف تھانوں میں کئی معاملے پہلے سے درج ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا کے موجودہ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے پال شرما کی ہدایت پر ایک معروف میڈیا چینل کے نمائندے للت موہن کو گانجا مافیہ کا ملزم بتا کر تھانہ سیکٹر۔20 کی پولیس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا۔

اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close