اپنا دیشتازہ ترین خبریں

توہین عدالت معاملہ: ناگیشور راؤ کو سپریم کورٹ نے دی ’انوکھی سزا‘، عدالت میں پیچھے بیٹھنے کا ملا حکم

سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سابق عبوری ڈائرکٹر ایم ناگیشور راؤ اور قانونی مشیر ایس بھاسرن کو مظفرپور گرلس شیلٹر ہوم کےمعاملے کی جانچ کرنے والے افسر کا تبادلہ عدالت کی اجازت کے بغیر کرنے پر توہین عدالت کا قصوروار قرار دیا۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی تین رکنی بینچ دونوں افسران پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا اور آج عدالتی کارروائی ختم ہونے تک بیٹھے رہنے کی سزا سنائی۔ جسٹس گگوئی نے کہا کہ، ’’ہم نے دونوں (راؤ اور بھاسرن ) کو توہین عدالت کا قصوروار پایا ہے۔ اس کے لئے ہم ان دونوں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگاتے ہیں اور انہیں آج عدالتی کارروائی ختم ہونے تک عدالت میں ہی رہنے کی سزا دیتے ہیں‘‘۔

اس سے قبل مسٹر راؤ عدالت میں حاضر ہوئے ۔ عدالت نے انہیں بہار کے مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم کی تحقیقات کرنے والے جانچ افسر اے کے شرما کا تبادلہ کرنے کے معاملے میں اپنی حیثیت واضح کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت کا خیال ہے کہ مسٹر راؤ نے افسر کا تبادلہ کرکے عدالتی حکم میں مداخلت کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close