Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشتازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن،کورٹ کچہری سب بھاجپائی

(پی این این)
پریاگ راج:یوپی کی گولا گوکرن اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کے فتح کے بعد کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے لیکر کورٹ کچہری تک سب بی جے پی کے ہیں ۔بی جے پی کو عوام ووٹ نہیں دے رہے ہیں پھر بھی ان کی جیت ہورہی ہے ۔
راکیش ٹکیت کے پریاگ راج پہنچنے پر صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ضمنی چناؤ میں بی جے پی کی جیت کیسے ہوئے تو انھوں نے کہا کہ جب بےایمانی ہوتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔انھیں کا الیکشن ہے ۔کورٹ کچہری ،افسران سب بی جے پی کے ہیں تو بے ایمانی ہوگی ہی۔یوپی کی سرکار بھی بے ایمانی سے بنی ہے ۔بے ایمانی سے اس کی جیت ہوئی ہے ۔ٹکیت نے کہا کہ اب اگلا ٹارگیٹ میڈیا پر ہوگا ۔جان بچانا ہے تو بچا لیجئے۔
واضح ہو کہ گزشتہ سال لکھیم پور کھیری سانحہ کے بعد سے ٹکیت کئی بار وہاں کا دورہ کیا ۔انھوں نے مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔وہ طویل عرصے تک دلی کے سرحدوں پر حکومت کے خلاف اندولن چلاتے رہے ۔بلا ٓ خر گزشتہ سال کے اختتام تک وزیراعظم مودی نے کسانوں کے تمام مطالبات مان لئے تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close