تازہ ترین خبریںدلی نامہ

تشدد زدہ علاقوں میں سی بی ایس ای کے امتحان 28 اور 29 کو بھی ملتوی

سی بی ایس ای (سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) نے دارالحکومت میں تشدد کے واقعات کو دیکھتے ہوئے شمال مشرقی دہلی اور متاثرہ علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے دسویں اور بارہویں کے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے ہیں۔

سی بی ایس ای نے دارالحکومت کے باقی علاقوں میں امتحانات کے انعقاد میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے بدھ اور جمعرات کے روز بھی ان علاقوں میں امتحانات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔ بورڈ کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق جن علاقوں میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں وہاں دوبارہ امتحان منعقد کرنے کے سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ جن سنٹروں پر امتحان ملتوی کئے گئے ہیں اس کے سلسلے میں تفصیلی معلومات ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close