اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ترنمول کانگریس کے 2 لیڈروں کا قتل

مالدہ اور مرشدآباد اضلاع میں ترنمول کانگریس کے دو لیڈروں کاقتل کر دیا ہے۔ حکمراں جماعت نے اس کیلئے کانگریس اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر جہاں گیر شیخ کو مرشدآباد ضلع کے بہت ہی قریب سے گولی مارا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں سیاسی قتل کی جانچ کی جارہی ہے۔ مقتول لیڈر کا تعلق کاندی پنچایت سمیتی سے ہے۔ وہ اپنے گاؤں گوسی دور لوٹ رہے تھے اس وقت گوکرنا کے قریب دوگولی ماری گئی۔ اسے مرشدآباد میڈیکل کالج واسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کل رات آپریشن بھی کیا گیا مگر آج صبح موت ہوگئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈرکو بہت ہی قریب سے گولی ماری گئی ہے۔گولی مارنے والے اندھیرے میں چھپے ہوئے تھے۔مقامی ترنمول کانگریس کے لیڈر اپوربا سرکار نے الزام عاید کیا ہے کہ کانگریس کے لوگوں نے گولی ماری ہے۔ تاہم کانگریس نے کہا ہے کہ جہاں گیر شیخ کی موت آپسی تنازع کی وجہ سے ہوا ہے۔ مرشدآباد سے متصل مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے لیڈر پردیپ رائے کو گلا دباکر مار دیا گیا ہے۔ رائے اپنے سسرال میں تھے اس وقت چند لوگوں نے گھر میں داخل کرہوکر اس کو انجام دیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے اس لیڈر کا تعلق گجولا علاقے سے ہے۔پولس نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے اور چند لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔ جب کہ بی جے پی نے کہا کہ وہ تشدد کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے آپسی گروہ بندی کا نتیجہ ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close