اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بے موسم بارش، آندھی سے متاثرہ اہل خانہ کے لئے امدادی رقم کا اعلان

وزیراعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش، راجستھان، منی پور اور ملک کے مختلف حصوں میں بے موسم بارش اور آندھی سے جان ومال کے زبردست نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اہل خانہ کو دو۔دو لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کی رات گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان، منی پور اور ملک کے مختلف حصوں میں جان ومال کا زبردست نقصان ہوا تھا، اب تک موصول اطلاعات کے مطابق کم سے کم 30 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کھیتوں میں کٹی فصل بارش ہونے کی وجہ سے خراب ہوئی ہے اور آندھی کی وجہ سے جگہ جگہ بڑی تعداد میں درخت اکھڑ گئے ہیں۔

وزیراعظم دفتر کے ٹوئٹر پر مسٹر مودی نے بے موسم بارش اور آندھی میں مارے گئے لوگوں کے تئیں اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا۔ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی معاشی امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے مسٹر مودی نے گجرات میں بے موسم اورر طوفان سے جان ومال کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو صورت حال پر نگاہ رکھنے اور متاثروں کو ہر ممکن امداد دینے کا حکم دیا تھا۔

دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بےموسم بارش اور آندھی طوفان میں لوگوں کی موت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بےموسم بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سے ہونے والے مختلف واقعات میں لوگوں کی موت سے وہ غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں ان واقعات سے متاثر لوگوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close