اترپردیشتازہ ترین خبریں

بے روزگاری دور کرنے کا بھی آسن بتائیں مودی: اکھیلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو نے وزیراعظم نریندرمودی کے سوریہ نمسکار والے بیان پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ ایک بےروزگار نوجوان کے باپ کےلئے بھی وہ کوئی آسن بتادیتے تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی تاریخی ہار ہوگی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی کے عوام نے بی جےپی کی نفرت بھری سیاست کو مسترد کردیا۔ کئی ریاستوں میں منہ کی کھاچکی بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے الیکشن میں کھاتا بھی نہیں کھول پائے گی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کی ایک بار پھر دہلی کے وزیراعلی کے طور پر تاج پوشی ہوگی۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ بی جےپی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ کئی ریاستوں میں بی جےپی چاروں خانے چت ہو چکی ہے اور اب دہلی کی باری ہے جہاں ان کی کراری ہار ہوگی۔ اروند کیجریوال ایک بار پھر سے وزیراعلی بنیں گے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ یہ حکومت صرف نام بدلنے میں ماہر ہے۔

سماجوادی پارٹی کےلیڈر اور کارکن عوام کو بی جےپی کی اصلیت سمجھائیں گے۔ عوام کو اچھی ایمبولینس اچھے اسپتال، اچھے اسکول چاہئے، اچھی سہولیات چاہئے، کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملنی چاہئے جبکہ حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close