اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کے نئے قومی صدر منتخب ہوئے جے پی نڈا

مسٹر جگت پرکاش نڈا پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر منتخب کئے گئے۔ پارٹی کے الیکٹورل افسر رادھا موہن سنگھ نے مسٹرنڈا کے بلامقابلہ صدر منتخب کئے جانے کااعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے سب سے پہلے مسٹر نڈا کو مبارکباد دی اور انہیں صدر کے دفترتک لیکر گئے۔ یاد رہے کہ مسٹر نڈا بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر تھے۔ وہ طالب علمی کی زندگی سے ہی سیاست میں تھے اور مرکز میں وزیر بھی رہ چکے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بی جےپی کے سینئر لیڈر جگت پرکاش نڈٓ نے پارٹی کے 11ویں صدر کے انتخابات کےلئے پیر کی دوپہر یہاں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ جہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں مسٹر نڈا نے دوپہر الیکشن افسر رادھاموہن سنگھ کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر،21ریاستی صدور سمیت مختلف لیڈروں نے پرچہ نامزدگی الیکشن افسر کو سونپا۔ مسٹر نڈا بلا مقابلہ انتخاب طے مانا جا رہا تھا۔

نامزدگی داخل کئےجانے کے موقع پر سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، سابق صدر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سابق صدر اور مرکزی وزیر نیتن گڈکری، پارٹی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش،جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگئے، ارون سنگھ، بھوپیندر یادو، انل جین، پارٹی نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان، مرکز یوزیر روی شنکر پرساد، پرکاش جاوڈیکر، پرہلاد جوشی، ہردیپ پوری، کرن ریجیجو وغیرہ موجود تھے۔

بی جےپی صدر کے الیکشن پروگرام کے مطابق ساڑھے دس بجے سے ڈیڑھ بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے۔ ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پرچہ نامزدگی کی جانچ کی گئی اور ڈھائی بجے صدر عہدے کے الیکشن کا سرکاری اعلان کیا گیا۔ اس دوران پارٹی ہیڈکوارٹر کو پھولوں سے سجایا گیا اور پارٹی کارکنان کا زبردست ہجوم دیکھا۔ اس کے علاوہ مسٹر نڈا کے آبائی ریاست ہماچل پردیش سے بڑی تعداد میں کارکنان آئےہوئے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close