اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کے ’میں بھی چوکیدار‘ مہم سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا: امریندر سنگھ

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی کا ’میں بھی چوکیدار‘ مہم بھی ایک جملہ ہے جس سے عوام کے حقیقی مسائل حل نہیں والے۔

انہوں نے یہاں پٹیالہ سیٹ پر تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس اراکین اسمبلی سمیت ذمہ داران کی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایسے نعروں سے غریبوں کا پیٹ نہیں بھرتا، انھیں نوکریاں نہیں ملتیں۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ ’جملہ‘ پارٹی (بی جے پی) گزشتہ پانچ برسوں میں کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر پائی ہے اور اب ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے ’جملہ بازی‘ کر رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام ان کھوکھلے نعروں اور وعدوں سے بوجھل ہوچکے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ عوام محض یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گذشتہ پانچ برسوں میں بی جے پی حکومت نے کیا کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close