تازہ ترین خبریںدلی نامہ

بی جے پی کے خلاف 21 ستمبر کو ’دھوکہ دوس‘ منائے گی ’آپ‘

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
عام آدمی پارٹی کی ترجمان آتشی مرلینا اور سوربھ بھاردواج نے آ ج کہاکہ کچی کا لونیوں پر بی جے پی کے جھوٹ کے خلاف عام آ دمی پارٹی 21ستمبر کو ’دھوکہ دوس‘ کے طور پر منائے گی۔وہ آج پارٹی دفتر میں مشترکہ پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کچی کالونیوں کوپکاّکرنے کے نام پر دہلی کی کچی کالونیوں میں بسنے والے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ بی جے پی 6 ماہ کے اندر دہلی کی تمام کچی کالونیوں کوپکا کرے گی۔ آتشی نے کہاکہ بی جے پی اب کانگریس بن چکی ہے۔کیونکہ کانگریس نے ہمیشہ انتخابات سے پہلے کچی کالونیوں کو پکا بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ آج بی جے پی بھی یہی کام کر رہی ہے۔ بی جے پی ببھی دہلی کے عوام کو سنہرے خواب دکھا رہی ہے۔دہلی کے انتخابات 6 مہینوں میں ہو جا ئیں گے اس کے بعد بی جے پی اپنے اس ارادے کو بدل دے گی۔

آتشی نے کہا کہ 23 جولائی بی جے پی کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ دہلی کی کچی کالونیوں کو پکا کرنے کی تجویز تیار ہے۔ یہ تجویز تمام متعلقہ محکموں، دہلی حکومت اوردہلی کے ایل جی کوبھیج دی گئی ہے،1ماہ کے اندر دہلی کی کچی کالونیاں پکی ہو جا ئیں گی،انہوں نے کہاکہ ہم منوج تیواری سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب ان کے مرکزی وزیر نے 1 مہینے میں دہلی کی تمام کچی کالونیوں کو پکا کر نے کا وعدہ کیا تھا، تو وہ کس بنیاد پر6 ماہ کا وقت مانگ رہے ہیں۔آتشی نے کہا کہ جب یہ تجویز مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی حکومت کے پاس آئی تو وزیر اعلی اروند کجریوال نے خود ہی تمام محکموں کو ہدایت دی کہ اس تجویز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔کیونکہ دہلی حکومت چاہتی ہے کہ دہلی کی تمام کچی کالونیوں کو جلد سے جلد پکا کیا جائے۔

پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردوا ج نے کہا کہ ہمارے لئے یہ سچ عوام تک پہنچانا بہت مشکل تھا کہ اب دہلی کی کچی کالونیاں پکی ہو سکتی ہیں۔لیکن مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے 23 جولائی کو خود ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کے سامنے یہ سچائی پیش کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ کچی کالونیوں کو پکا بنانے کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور 1مہینے میں مرکزی حکومت تمام کچی کالونیوں کو پکا بنائے گی۔

باھردواج نے کہاکہ اب مرکزی حکومت یہ ڈھونگ نہیں کر سکتی کہ کجریوال حکومت اس کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری کا کہنا کہ6 ماہ میں کچی کالونیا ں پکی ہو جا ئیں گی،یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس کے خلاف عام آدمی پارٹی 21ستمبر کو دہلی کی کچی کالونیوں میں جاکر لوگوں کے ساتھ بی جے پی کے دھوکہ دہی کے بارے میں عوام کو بتائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close