اترپردیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کے خلاف ایس پی، بی ایس پی کا ساتھ دینے کے لئےتیار: شیوپال سنگھ

چھوٹی بہو اپرنا یادو کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے نئی تشکیل شدہ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے فاونڈر شیوپال سنگھ یادو نے سنیچر کو کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے اگر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ ان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو انکو اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے سابق وزیر شیوپال نے کہا کہ بی جے پی کو عوام سے کئے جھوٹے وعدوں کا خامیازہ تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کی شکل میں جھیلنا پڑا ہے۔ عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اگر ایس پی، بی ایس پی ان سے تعاون کی اپیل کرتی ہے تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ مسٹر یادو نے صحافیوں سے کہا کہ ہنومان جی کو ذات میں تقسیم بالکل غلط ہے۔ بھگوان ہنومان سبھی کے ہیں۔ ذات مذہب سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ایسی بات کسی کوبھی نہیں کرنی چاہئے بی جے پی کو انتخاب کے وقت بھگوان رام اوررام مندر کی یاد آتی ہے۔ مندر تعمیر کا فیصلہ مذہبی رہنماؤں پر چھوڑ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ابھی گذشتہ انتخاب میں ہم سبھی نے دیکھا ہے کہ دونوں طرف لفّاظوں کی جھڑی لگی ہوئی تھی۔ ایک کہہ رہا ہے تھا کہ ہم پندرہ لاکھ دیں گے۔ ایک کہہ رہا تھا کہ سماجوادی پنشن دیں گے۔ ایک کچھ کہہ رہا ایک اس سے بھی بڑھ کر بول رہا تھا۔ اس میں ایک تو لمبی لفّاظی کرنے والا جیت گیا۔ اس نے 15 لاکھ دینے کا بھروسہ دیا تھا۔ ہمارا سماجوای پنشن کا 500 روپئے دینے کی بات کررہا تھا جس سے سب نے ٹھکرا دیا۔ 15 لاکھ کاوعدہ کرنے والے جھوٹے کو ملک کی باغ ڈور دے دی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close