Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

ایران کلچرہاو ¿س نئی دہلی میں فن خطاطی کی ورکشاپ

نئی دہلی:انجمن خطاطان ہند (رجسٹرڈ) کے زیر نگرانی، فن خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے شاگرد واساتید، فن کار اور دہلی کے قرب وجوار میں جو فنکار اسکول کالج اور مدارس میں اپنے فن سے عوام اور طلبہ کو روشناس کرارہے ہیں ان حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے ،کہ ایران کلچرہاو ¿س ، نئی دہلی میں بتاریخ ۹۲دسمبر ۲۲۰۲ئ بروز جمعرات بوقت دس بجے صبح فن خطاطی کی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ایران کے مشہور ومعروف خطاط استاد رسول مرادی موجود رہیں گے۔یاد رہے استاد رسول سہ روزہ فن خطاطی پر مشتمل ورکشاپ جو ٹونک راجستھان میں منعقد کی گئی تھی اس میں شرکت کرچکے ہیں جن کا عوام اور فن خطاطی کے اساتذہ نے پر جوش استقبال کیا۔ لہٰذا انجمن خطاطان ہند کے اساتید اور فن خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے شرکت کی پرخلوص استدعا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close