اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کی 18ویں فہرست جاری، 24 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی نے ہفتے کے روز لوک سبھا الیکشن کے لیے مزید 24 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں مرکزی وزیر راؤ اندرجیت سنگھ کو گڑگاؤں سیٹ سے دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے سکریٹری جے پی نڈا نے اس 18ویں فہرست میں ہریانہ سے آٹھ، اترپردیش اور راجستھان سے چار۔چار مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے تین تین اور مغربی بنگال اور اڈیشہ سے ایک ایک امیدوارں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے ہریانہ کی انبالہ (محفوظ) سیٹ سے رتن لال کٹاریہ، کروکشیتر سے نیاب سنگھ سینی، سرسہ (محفوظ) سے سنیتا دگل، کرنال سے سنجے بھاٹیا، سونی پت سے راجیش چندر کوشک، بھیوانی ۔مہیندرگڑھ سےدھرم ویر سنگھ، گڑگاؤں سے راؤ اندرجیت سنگھ اور فرید آباد سے کشن پال گجر کو امیدوار بنایا۔

اترپردیش کے جھانسی پارلیمانی حلقے سے انوراگ شرما، باندہ سے آر کے پٹیل، پھول پور سے کیسری پٹیل، اور لال گنج (محفوظ) سے نیلم سونکر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ راجستھان کے بھرت پور (محفوظ) سے محترمہ رنجنا کوہلی، کرولی دھول پور سے منوج راجوریا، باڑمیر سے کیلاش چودھری اور راجسمند سے دیا کماری کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

پارٹی نے مدھیہ پردیش کے چھندواڑا سے ناتھن شاہ، گولیار سے وویک سیجوالکر، دیواس(محفوظ) سے مہیندر سولنکی اور جھارکھنڈ کے چترا سے سنیل سنگھ، کوڈرما سے انپورنا دیوی یادو اور رانچی سے سنجے سیٹھ کو امیدوار بنایا ہے۔ مغربی بنگال سے جوتی مہتو اور اڈیشہ کے جگت سنگھ پور (محفوظ) سے ویبھو پرساد ترائی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close