اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کا ہر وزرائے اعلی گھپلے میں ملوث : راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر اقتدار حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ایسی ان تمام ریاست میں وہاں کےوزرائے اعلی گھپلے میں ملوث ہیں جہاں عوام کا پیسہ لوٹ لیا جاتا ہے۔

راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا کے بیٹے نے للت مودی سے پیسہ لیا، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ کے بیٹے کا نام پنامہ پیپرس میں آیا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے دور اقتدار میں وياپم، مائننگ، ڈمپر اسکینڈل، ای ٹینڈرگ جیسے گھپلے ہوئے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ "میں نے غلطی سے پنامہ پیپرس میں مسٹر چوہان کے بیٹے کا نام لیا تو انہوں نے مجھ پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کی بات کہی لیکن جب میں وياپم، ای ٹینڈرنگ، مڈ ڈے میل گھپلے کی بات کرتا ہوں تو شیوراج چوہان ہتک عزت کا دعوی نہیں کرتے۔ "انہوں نے الزام لگایا کہ وياپم میں پورا ا فائدہ آر ایس ایس کے لوگوں اور وزیر اعلی مسٹر چوہان کے خاندان کو مل رہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close