تازہ ترین خبریںدلی نامہ

بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنا ہی’ آپ‘ کی ترجیح: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (آپ) کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنا ہی ان کی پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

سلطان پور میں ایک نجی پروگرام کے دوران مسٹر سنگھ نے اتوار کو یہاں صحافیوں کہاکہ فی الحال ہماری ترجیحات میں بی جے پی کو شکست دے کر اسے اقتدار سے دور رکھنا ہے۔ اپوزیشن کے طور پر اتحاد کے لئے ایک بہت بڑی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ اس ملک کے اندر صحت مند سیاسی متبادل دے کر اور اچھی حکومت چلا کر دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بی جے پی کی تنقید کر رہے ہیں تواس بار مرکز میں جو بھی حکومت بنے گی، اسے عوام کے اعتماد پر کھرا اترنا ہوگا۔ اگر ہم کھرے نہیں اترے تو عوام کے لئے بڑی مایوسی کا سبب بنے گا۔

عام آدمی پارٹی کے اتحاد کے سوال پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ ان کا کس پارٹی کے ساتھ اتحادکیا جائے ، یہ اعلی قیادت فیصلہ کرے گی۔ فی الحال ہماری ترجیح بی جے پی کو ہرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کے مقابلے اتحاد الگ الگ لڑنا چاہتے ہیں اس سے مقابلہ مضبوطی سے ممکن نہیں ہو گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close