اترپردیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کو جھٹکا: ممبر پارلیمنٹ اشوک دوہرے کانگریس میں شامل، ٹکٹ بھی ملا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اشوک کمار دوہرے آج کانگریس میں شامل ہوگئے اور پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے فوراَ بعد کانگریس نے اترپردیش کے اٹاوہ(ریزرو) لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بھی اعلان کردیا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے دوہرے کو صبح کانگریس میں شامل کیا۔ مسٹر گاندھی نے پارٹی کے انتخابی نشان والی شال پہنا کران کا خیرمقدم کیا۔ اس دوران پارٹی کے مغربی اترپردیش کے انچارج جیوترادتیہ سندھیا اور کئی رہنما بھی موجود تھے۔

مسٹر دوہرے گذشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اٹاوہ سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 2014میں بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے لیکن بی جے پی نے اس مرتبہ دوہرے کا ٹکٹ کاٹ کر اٹاوہ سے رماشنکر کٹھیریا کو امید وار بنایا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close