اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کرناٹک میں سرکار گرانے کی کوشش کررہی ہے: ملک ارجن کھڑگے

کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے مرکز میں حکمراں بی جے پی پر کرناٹک کی کانگریس جنتا دل (سیکولر) حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج دعوی کیا کہ ریاست میں حکومت پوری طرح مستحکم ہے۔

مسٹر کھڑگے نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی پہلے بھی کرناٹک حکومت کو معزول کرنے کی کوشش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی جے پی کسی ریاستی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سے پہلے ممبران اسمبلی کو توڑنے کی ایسی کوششیں گوا، منی پور اور اتراکھنڈ میں بھی ہوئی ہے۔ وہ کسی بھی جوڑ توڑ سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیجس لیچر پارٹی کی میٹنگ جلد ہوگی اور اس میں تمام ممبران اسمبلی موجود رہیں گے۔ خبروں کے مطابق کانگریس نے 18جنوری کو بنگلورو میں لیجس لیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا میں اخبارات میں جو خبریں آرہی ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ کرناٹک میں حکومت چلے گی اور ہم اس حکومت کو چلائیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close