اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کا واڈرا پر ملک لوٹنے اور بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کا الزام

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پارٹی میں جنرل سکریٹری کے طور پر براہ راست سیاست میں قدم رکھنے والی مسز پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا پر بدھ کو الزام لگایا کہ انہوں نے پٹرولیم اور دفاعی سودوں کے ذریعہ ملک کی دولت کو لوٹا اور بیرون ملک بے حساب املاک خریدیں۔

بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی مسٹر واڈرا کی آج ای ڈی کے سامنے پیشی ہوئی ہے جنہوں نے دبئی، لندن، سوئٹزرلینڈ وغیرہ کئی ممالک کے ذریعہ پٹرولیم اور دفاعی سودوں میں كمائے گئے دلالی کے دھن کو سفید کرنے کے لئے’راؤنڈ ٹرپنگ‘ کی ہے۔

پاترا نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو بتانا چاہئے کہ ایک شخص جس کے لئے پنے کام کیلئے ایک لاکھ روپے حاصل کرنا بھی مشکل تھا، وہ ’روڈپتی‘ اتنا بڑا ’کروڑ پتی‘’ کیسے بن گیا۔ انہوں نے مسٹر گاندھی سے سوال کیا کہ مسٹر واڈرا کی لندن میں کتنی املاک ہیں. انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سربراہ خاندان کے دو رکن- محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی پہلے ہی ضمانت پر ہیں اور اب واضح ہو گیا ہے کہ مسٹر واڈرا بھی ضمانت پر ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر واڈرا نے ہندوستان سے پیسہ لوٹا اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close