اترپردیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی پر ایس پی۔ بی ایس پی کے اتحاد کا کوئی اثر نہیں ہوگا: مہندر ناتھ

بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش میں آنے والے عام انتخات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی (ایس پی ) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے درمیان ہونے والا عظیم اتحاد کا بی جے پی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پارٹی 73 سے زیادہ سیٹیں جیت کر ایک بار پھر نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرے گی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر مسٹر پانڈے نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی۔بی ایس پی کے اتحاد سے بی جے پی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے اپنا دل کی لیڈر و مملکتی وزیر برائے صحت انوپریا پٹیل و ریاست کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کی ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ہمارے اتحادی ہیں آنے والے عام انتخابات بھی ہم سب آپس میں مل کر لڑیں گے۔

رام مندر کی تعمیر کے سوال پر ریاستی صدر نے کہا کہ مندر کی تعمیر ہماری ترجیح ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی مندر کے تعمیر کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخاب ترقی اور مستحکم ہندوستان جیسے موضوعات پر لڑا جائے گا۔مسٹر پانڈے آج ضلع کے ملہنی اسمبلی حلقے میں کسان مورچہ کے ذریعہ منعقد کسان کمبھ میں شرکت کرنے کے لئے آئے تھے اس دوران انہوں نے مرکز اور ریاست کے ذریعہ چلائی جارہی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close