اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے دی اویسی کو دھمکی، کہا ’الٹا لٹکا کر داڑھی منڈواؤں گا‘

شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرہ کے درمیان تلنگانہ کے نظام آباد سے بی جے پی کے رہنما دھرم پوری اروند نے اسد الدین اویسی کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔ بھگواپارٹی کے ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ میں نے آپ کو (اسد الدین اویسی) کو خبردار کیا ہے کہ”میں آپ کو کرین سے الٹا لٹکا دوں گا اور آپ کی داڑھی کاٹ دوں گا“۔

بی جے پی کے ایم پی دھرم پوری اروند نے کہا تھا کہ اویسی پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ بی جے پی ایم پی دھرم پوری نے کچھ دن پہلے شہریت قانون کی مخالفت کو ہندو مسلم کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے والا بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ مظاہرے کی مخالفت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسد الدین اویسی نے ملک کو تقسیم کرنے کے لئے ریلیاں کر رہے ہیں۔ کیا وہ بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے لوگوں کے لئے لڑنا چاہتا ہیں؟ وہ ایک ملک مخالف کام کر رہے ہیں۔ اس پر غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور اسے ہمیشہ کے لئے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جانا چاہئے۔

اس سے قبل اسدالدین اویسی نے یہاں روئی دھاسا میدان میں ’آئین بچاؤ‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سی اے اے،این پی آر اور این آر سی پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سی اے اے، این آرسی اور این پی آر جیسے اقدامات کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر اور این آرسی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اگر ہم آج خاموش رہے تو آنے والی نسلوں کو جواب دینا ہوگا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے کہا کہ مسلمانوں نے ہندوستان میں رہنے کا راستہ اپناکر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا تھا لیکن وزیر اعظم اسی برادری سے شہریت ثابت کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ آپ کے دماغ میں مسلمانوں کے تئیں اتنی نفرت کیوں ہے، نریندر مودی جی؟ آپ کو ہماری حب الوطنی پر شک کیوں ہے؟ انہوں نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیم بل پر جے ڈی یو کی حمایت کو لے کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی بھی تنقید کی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close