تازہ ترین خبریںدلی نامہ

بی جے پی مشکل میں: آتشی نے گوتم گمبھیر کے خلاف کی شکایت، نامزدگی رَد ہونے کا خطرہ

لوک سبھا الیکشن میں مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار محترمہ آتشی نے اپنے حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار گوتم گمبھیر کے پاس دو ووٹر کارڈ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری شکایت درج کرائی ہے۔

محترمہ آتشی نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا مسٹر گوتم گمبھیر کا نام قرول باغ اور راجندر نگر دونوں اسمبلی حلقوں میں ووٹر کے طور پر درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی قانون 1950 کی دفعہ 17کے تحت کوئی شخص دو اسمبلی حلقوں سے ووٹر نہیں ہوسکتا۔ قانون کی دفعہ 31 میں التزام ہے کہ ووٹر لسٹ میں نام کے بارے میں غلط اطلاع دینے پر ایک سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

آپ امیدوار نے کہا کہ نامزدگی کے وقت الیکشن افسر کو دئے گئے حلف نامہ میں بھی مسٹر گوتم گمبھیر نے یہ اطلاع چھپائی ہے کہ ان کا نام قرول باغ اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹر کی شکل میں درج ہے۔ حلف نامے میں انہوں نے کہا کہ وہ راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے ووٹر ہیں۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے فوجداری شکایت درج کرائی ہے۔

محترمہ آتشی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ مسٹر گمبھیر کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ برباد نہ کریں کیوں کہ دو ووٹر شناختی کارڈ ہونے کی وجہ سے آج نہیں تو کل ا ن کا انتخاب رد ہونا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close