تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

بی جے پی لیڈر مانگے رام گرگ نہیں رہے

بی جے پی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر مانگے رام گرگ کااتوار کی صبح انتقال ہو گیا، وہ 82 سال کے تھے۔ برین ہیمریج ہونے کے بعد مسٹر گرگ کو 15 جولائی کو میکس بالاجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے خاندان میں پانچ بیٹے ایک بیٹی اور نواسی پوتے ہیں۔

مسٹر گرگ 2003 سے 2008 تک وزيرپور اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی بھی رہے۔ وہ دھرم یاترا مہا سنگھ کے قومی صدر بھی تھے۔ مسٹر گرگ نے اپنی موت کے بعد اپنا جسم عطیہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ ان کے بیٹے ستیش گرگ نے بتایا کہ جسد خاکی کو ساڑھے گیارہ بجے دہلی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں لوگوں کے آخری دیدار کیلئے رکھا جائے گا، اس کے بعد مسٹر گرگ کی مرضی کے مطابق ’ددھيچ دیہہ دان سنستھا‘ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close