اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی-شیوسینا کی حکومت کو اکھاڑ پھینکوں گا: شرد پوار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ غلط ہاتھوں سے اقتدار چھیننا ان کی ذمہ داری تھی اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) -شیوسینا کی مخلوط حکومت کو ختم کرنے کے لئے اس وقت تک کوئی کسر نہیں چھوڑیں جب تک انہیں اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے۔

مسٹر پوار نے رادھا نگري-بھدرگڑھ اسمبلی حلقہ میں گزشتہ رات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تو ’میں جوان ہوں‘۔ انہوں نے عوام سے موجودہ حکومت کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے میں امداد کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ چھترپتی شیوجی مہاراج کی نگری سے موجودہ حکومت کو ہٹانے کی بنیاد ڈالی جائے گی۔

مسٹر پوار نے کہاکہ اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے انتخابات وہ 14 مرتبہ جیتے ہیں۔ چار مرتبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی، مرکزی وزیر زراعت، خوراک اور وزیر دفاع رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے لیکن ریاست غلط ہاتھوں میں ہے، اس لئے وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک موجودہ حکومت کو اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مہاراشٹر میں سیلابی صورتحال تھی لیکن یہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کر پائی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی اور دیگر لیڈر متاثرین کی ا مداد کے بجائے سیلاب کا ہوائی سروے کرنے میں مصروف رہے۔ مسٹر پوار نے کہاکہ جس ریاست میں کسان خودکشی کر رہے ہوں وہاں کی حکومت کس طرح چین سے بیٹھ سکتی ہے۔ جب ان کی حکومت تھی تب انہوں نے کسانوں کو 70 ہزار کروڑ روپے کی امداد کی تھی۔ موجودہ حکومت صرف صنعت کاروں کے قرض معاف کر رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close