بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

’بی جے پی سے کم مجرم نہیں ہیں نتیش کمار‘

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سر براہ اوپیندر کشواہا پیرکو نوادہ پہنچتے ہی پارٹی کارکنوں نے زبر دست خیر مقدم کیا۔ نوادہ پہنچتے ہی کشواہا نے بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر پارک میں مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد اجتماع خطاب کیا۔ سمجھو- سمجھاؤ، ملک بچاؤ یاترا میں پہنچے سابق مرکزی وزیر کے ساتھراشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے نام پر مرکزی حکومت اور این ڈی اے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس میں کہیں سے بھی بی جے پی سے کم مجرم نتیش کمار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اقتصادی بحران پر بحث کرنے، غریبوں کے بچوں کو اچھی تعلیم دینے، جرائم، عصمت دری وغیرہ پر بحث کرنے کی بجائے دوسری چیزوں پر بحث ہو رہی ہے۔ این ڈی اے لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پھیلایا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں غیر ملکیوں کو ایک ساتھ شہریت دینے کا قانونی ترمیم ہے، جس سے ہمارے ملک کے مسلمانوں کا ہی نہیں، بلکہ ہر ذات مذہب کے لوگوں کا حق مارا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اس سازش کو سمجھنے اور متحد ہوکر مخالفت کرنے کا اعلان کیا۔

کشواہا نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ این آر سی کے ذریعے بھارت کے 130 کروڑ لوگوں کی شہریت کا ثبوت مانگا جائے گا۔ جو اپنے باپ و اجداد کے کھیت-گودام کے کاغذات نہیں دکھا پائیں گے، انہیں غیر ملکی اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت غیر ملکی شہریوں کو بھگانے کی بات تو کر رہی ہے، لیکن ملک کے لوگوں کو روزگار مہیا کرانے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ نہیں۔ موقع پر ایگزیکٹو چیئرمین محمد کامران نے بھی اس مسئلے کو عوام تک پہنچانے کی بات کہی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close