Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شاہین باغ: مظاہرہ کے خلاف داخل عرضی پر سماعت 10 فروری تک ملتوی

سپریم کورٹ نے دہلی میں ہفتے کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر شاہین باغ معاملوں کی سماعت پیر تک کےلئے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے جمعہ کو وکیل امت ساہنی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق رکن اسمبلی نند کشور گرگ کی عرضیوں کی سماعت یہ کہتے ہوئے پیر تک کےلئے ملتوی کردی کہ وہ اس معاملے کی سماعت اس دن زیادہ بہتر طریقے سے کرسکے گی۔

مسٹر گرگ کی جانب سے پیش وکیل ششانک دیو سودھی نے بینچ کے سامنے دلیل پیش کی کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات کل ہونے ہیں ۔اس پر جسٹس کول نے کہا،’’بالکل صحیح سمجھا آپ نے۔ اس لئے سماعت پیر کو ہی ہوگی۔‘‘عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے دہلی-نوئیڈا کو جوڑنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ عرضی میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے لگنی والی مکمل پابندیوں کے سلسلے میں وسیع اور مکمل ہدایت طے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close