اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی سے بےدخل کئے جانےوالے گگن بھگت کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

بھارتیہ جنتا پارٹی سے بے دخل کئے جانے والے گگن بھگت جو کہ آر ایس پورہ حلقہ انتخاب سے پارٹی کے ممبر اسمبلی تھے، نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی موجودگی میں باضابطہ طور پر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی.

اس سلسلے میں جمعرات کے روز شیر کشمیر بھون جموں میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے. اس موقع پر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے سینئر لیڈروں نے گگن بھگت کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔ فاروق عبداللہ نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مزید لوگ نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کشمیر سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ ‘سری نگر ٹائمز’ میں شامل ہونے والے ایک کارٹون کا ذکر کرتا ہوں کہ میں بوری لیکر نکل پڑا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ‘ہم گگن بھگت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اور بھی لوگ آرہے ہیں۔ آپ نے آج سری نگر ٹائمز میں کارٹون دیکھا ہوگا، میں بوری لیکر چل پڑا ہوں’۔ گگن بھگت کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت سے محض ایک روز قبل پی ڈی پی کے دو سینئر ترین لیڈران اور سابق وزراءسید بشارت بخاری اور پیر محمد حسین نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

فاروق عبداللہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت معرض وجود میں آنے کے ساتھ ہی ریاست کے سبھی حصوں کو علاقائی خودمختاری دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا ‘علاقائی خودمختاری کا ڈاکیومنٹ بن چکا ہے۔ ریاست کے سبھی خطوں کو علاقائی خودمختاری دی جائے گی’۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close