اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی سازشی پارٹی،اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے:واگھیلا

گجرات کے سا بق وزیر اعلیٰ اور ٹیکسٹائل وزیر شنکر سنگھ واگھیلا نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک سازشی پارٹی ہے جو اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

ایک سال تک بی جے پی میں رہ چکے مسٹر واگھیلا جو اس کے بعد کانگریس میں بھی رہ کر اس سے بھی ناطہ توڑ چکے ہیں اور غیر بی جے پی 25غیر کانگریسی مورچہ کیلئے کوشش کررہے ہیں نے آج یہاں ’اسنیہہ ملن‘(گجراتی نئے سال کے موقع منعقد پروگرام) کے دوران کہا کہ بی جے پی ایک سازشی پارٹی ہے جو اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی نے دو کروڑ نوکریاں دینے،غریبوں کے اکاؤنٹس میں غیر ملک سے کالا دھن لاکر 15لاکھ روپے دینے ،اچھے دن لانے جیسے اپنے وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا۔ اور ان کے دوراقتدار کے ساڑھے چار سال بعد اب عوام جواب مانگ رہے ہیں۔ لیکن سرکار کے پاس جواب دینے کو کچھ بھی نہیں ہے۔اب عوام اس کا جواب دے گی اور اقتدار سے دور کرے گی۔ انہوں نے سی بی آئی جیسے اداروں میں حاشیہ بردار افسران کی تقرری کا الزام لگاتے ہوئے کہا بی جے پی اور وزیر اعظم ان کا استعمال اپنے غلط کاموں کو چھپانے اور اپنے حریفوں کو پریشان کرنے کیلئے کررہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close