Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںدلی این سی آر

10دن بھی نہیں روک پائی جیل ہریانہ ڈی ایس پی قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

عدالت نے جمعرات کوتائوڈو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایس پی کے قتل کے معاملے میں ایک ملزم کو ضمانت دے دی، جو ہریانہ کے نوح میں غیر قانونی کانکنی کی تحقیقات کر رہے تھے ۔ اس قتل کیس میں اب تک 12 ملزمان میں سے 11 مرکزی ملزمان سمیت گرفتار ہو چکے ہیں۔

ملزم جابد عرف بلہ نے بدھ کو اپنے وکیل طاہر حسین کے ذریعے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ستیش کمار کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے جابد کی ضمانت منظور کر لی۔

تائوڈو ڈی ایس پی سریندر سنگھ، جو نوح ضلع کے اراولی پہاڑیوں میں پتھر کی غیر قانونی کانکنی کی تحقیقات کر رہے تھے ، انھوں نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیااس وقت ان کو ایک ٹرک نے کچل دیا ۔ ڈی ایس پی نے کاغذات چیک کرنے کے لیے ڈمپر کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے رفتار بڑھاتے ہوئے انہیں کچل کر آگے بڑھ گیا۔

ڈی ایس پی کے ڈرائیور اور سیکورٹی اہلکاروں نے سڑک کے کنارے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی لیکن سریندر سنگھ ٹرک کی زد میں آ گئے ۔ انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

راجستھان کے گنڈوا گاؤں کے رہنے والے جابد نے مبینہ طور پر مرکزی ملزم صابر عرف متر کو راجستھان فرار ہونے میں مدد کی تھی اور اسے 22 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جابد نے صابر کو موٹر سائیکل پر لفٹ دی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close