اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی ترقی اور ہندوتوا کے معاملے کو یکساں اہمیت دے: آر ایس ایس

ملک کی تین ریاستوں میں ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے اسباب پر غور و خوض میں مصروف بی جے پی کو آر ایس ایس نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ترقی اور ہندوتوا کے معاملے کو یکساں اہمیت دے۔

آر ایس ایس کے ترجمان ’آرگنائزر‘ نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ترقی سے متعلق پالیسیاں یقینی طور پر بی جے پی کے لیے ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ رہی ہیں لیکن رائے دہندگان کو باندھے رکھنے کے لیے ہندوتوا کو بھی یکساں اہمیت دینا ہوگا۔ اداریہ میں کہا گیا ہے،’ ہندوتوا کی اہمیت تب زیادہ بڑھ جاتی ہے جب کانگریس ہندوتوا کی راہ پر چل کر اپنی سیکولر اور اقلیتی حمایت والی شبیہ کو ختم کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔

آرگنائزر کے مطابق بی جے پی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس بات کا ہے کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ترقی اور ہندتوا کو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم کے طور پر کیسے پیش کرے۔ انتخابات کے دوران ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کا آپشن اختیارکرنے والے رائے دہندگان کی بڑھتی تعداد ہندوستان جیسے جمہوری ملک کے لیے غور و فکر کا موضوع ہے۔ ان دنوں امیدوار کےعمل اور انتخابی نتائج میں کوئی تعلق نظر نہیں آتا بلکہ جھوٹے وعدے، تفریق کی سیاست کرنے والوں کو اہمیت مل رہی ہے۔ یہ عندیہ ٹھیک نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close