اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی ایجنڈا آف الائنس میں جموں کشمیر میں افسپا پر نظر ثانی کرنے پر راضی تھی: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جو آج کانگریس کو جموں کشمیر میں افسپا کے نفاذ پر نظر ثانی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتی ہے، پی ڈی پی کے ساتھ ایجنڈا آف الائنس کے تحت جموں کشمیر میں افسپا کے نفاذ پر نظر ثانی کرنے پر راضی تھی۔ واضح رہے کہ بی جے پی کانگریس کو اپنے منشور میں جموں کشمیر میں افسپا پر نظر ثانی کرنے کے تذکرے پر ہدف تنقید بنارہی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے اپنے منشورمیں جموں کشمیر میں افسپا پر نظر ثانی کرنے کا ذکر کرنا فوج کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘پی ڈی پی کے ایجنڈا آف الائنس جس پر بی جے پی راضی تھا، میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جموں کشمیرکے ڈسٹربڈ علاقوں میں افسپا کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے گی اور اس کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹایا جائےگا’۔

انہوں نے کہا جب کانگریس افسپا پر نظر ثانی کرنے کی بات کرتی ہے تو وہ غدادری ہے اوراس کے برعکس جب بی جے پی حصول اقتدار کے لئے ایسا کرتی ہے تو وہ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر افسپا ہٹانا قوم دشمنی ہے اور فوج کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہے تو بی جے پی نے ارناچل پردیش کے تین ضلعوں سے اس کو کیوں ہٹایا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close