اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی انگریزوں کی ’تقسیم کرو اور راج کرو‘ پالیسی پر گامزن: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت انگریزوں کی’ تقسیم کرو اور راج کرو ‘ کی پالیسی اختیار کر کے لوگوں کو ہندواور مسلمانوں میں تقسیم کر رہی ہے۔

فاروق عبدللہ جمعرات کو یہاں دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ’آپ (مرکزی حکومت) نے ساڑے چارسالوں میں کیا کیا، صرف نفرتیں پھیلائی ہیں حتیٰ کہ جموں کے علاقے میں بھی ہندو اور مسلمان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، کب تک ہندو مسلمان کو تقسیم کرو گے، جتنا تقسیم کروگے اتناہی وطن کمزور ہوتا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا ’انگریزوں نے تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی اختیار کرکے دوسو سال ہندوستان میں حکومت کی اور آج جو حکومت دہلی میں ہے، یہ بھی اسی پالیسی پر گامزن ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ آ ج رام کے نام پر ووٹ طلب کئے جاتے ہیں لیکن ان لوگوں کو بھگوان رام سے سبق لینا چاہیے۔ بھگوان شری رام نے کبھی نفرت نہیں سکھائی بلکہ چودہ سال کا بن باس کاٹا اور واپس اجودھیا لوٹنے پر سب کے لئے یکساں حقوق کی مانگ کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close