اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بی جےپی نے اٹل بہاری واجپئ کی جینتی کو’سوشاسن دوس’ کے طور پر منایا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ نے بھارت رتن و سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئ کی جینتی کو ‘سوشاسن دوس ‘کے طور پر منایا۔ بی جے پی نے صوبہ جموں میں پیر کے روز مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کر کے آنجہانی اٹل بہاری واجپئ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب بی بی جے پی دفتر ترکوٹہ جموں میں منعقد ہوئی جس میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے آنجہانی اٹل بہاری واجپئ کو خراج عقیدت پیش کیا اور خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیراعلٰی کویندر گپتا نے آنجہانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آنجہانی آٹل بہاری واجپیئ ہندوستان کے ایک اعظم لیڈر تھے ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج آنجہانی کی جینتی کے موقع پر بی جے پورے ملک میں ‘سوشاسن دوس’ منا رہی ہےاور سوشاسن یعنی گڈ گورننس ہی آنجہانی کا خواب تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close