اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بیک فوٹ پر سادھوی پرگیہ: بی جے پی نے بیان کو بتایا ذاتی، بیان سے پلٹی سادھوی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھوپال سے پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے شہید پولس افسر ہیمنت کرکرے کے بارے میں دیئے گئے بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے اور صاف طور پر کہا ہے کہ مسٹر کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اور بی جے پی انہیں شہید مانتی ہے۔ وہیں دوسری طرف سادھوی پرگیہ نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے بیان سے اپوزیشن کو حملہ آور ہونے کا موقع مل رہا ہے تو وہ اپنا بیان واپس لیتی ہے۔

بی جے پی کے صدر دفتر نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا واضح موقف ہے کہ آنجہانی مسٹر ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ان کو شہید مانا ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کے بارے میں بی جے پی نے واضح کیا کہ ان کا بیان پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ وہ سادھوی پرگیہ کا ذاتی بیان ہے جو برسوں تک انہیں ہونے والی جسمانی اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے دیا گیا ہوگا۔

سادھوی پرگیہ کے مہاراشٹر پولیس اے ٹی ایس کے اس وقت کے سربراہ سینئر پولس افسر ہیمنت کرکرے کی شہادت سے متعلق دیئے گئے بیان پرتنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ان کے بیان والا ويڈيو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں وہ ہیمنت کرکرے کے بارے میں بول رہی ہیں۔ سادھوی پرگیہ مالیگاؤں دھماکہ کیس میں طویل عرصے تک مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں رہی ہیں۔ اس وقت مسٹر کرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ گچھ کی تھی۔

بتاتے چلیں کہ سادھوی پرگیہ نے کل دیر شام یہاں بی جے پی کارکنوں کی کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر کرکرے نے پوچھ گچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیا تھا، اس لئے انہوں نے ان سے کہا تھا کہ ‘تیرا سروناش ہوگا’۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close