اترپردیش

بیمار بچوں سے ملاقات کے لئےاسپتال پہنچے ڈاکٹر کفیل کو پولیس نے باہر کیا

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے ضلع اسپتال میں بیمار بچوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے گورکھپور میڈیکل کالج سے برخواست ڈاکٹر کفیل کو پولیس نے بچوں سے نہیں ملنے دیا اور ان کو باہر لیکر چلی آئی۔

گورکھپور میں بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں گذشتہ سال آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچوں کی موت کے معاملے میں سرخیوں میں آئے ڈاکٹر کفیل سنیچر کو بہرائچ میں وائرل بیماریوں کے شکار بچوں کو دیکھنے ضلع اسپتال پہنچے تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے انہیں بیمار بچوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے انکو حراست میں لے لیا ہے فلحال ڈاکٹر کفیل کو خفیہ جگہ پر رکھا گیا ہے اور انسے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے.

ایک گھنٹہ کے بعد پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل کو شہر سے 15 کلو میٹر دور ایک گیسٹ ہاؤس میں لایا گیا ہے اور انسے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے. پولیس کے مطابق ایسا پوچھا جا رہا ہے کی آخر کس مقصد سے کفیل یہاں پر آئے اور کس کی اجازت سے وو مریضوں کو دیکھنے چلے گئے. حراست میں لینے کے بعد ڈاکٹر کفیل کے بھائی عدیل احمد نے پولیس پر کفیل کو بندھک بنانے کا الزام لگایا ہے. انہوں نے کہا کہ پولیس انکے بھائی سے ملنے نہیں دے رہی ہے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close