اترپردیشتازہ ترین خبریں

بہرائچ: 20 لوگوں سے بھری کشتی حادثہ کا شکار، ایک کی موت، 2 لاپتہ

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے میہی پوروا تحصیل کے تھانہ موتی پور کے لوکاہی گاؤں کے نزدیک سریو ندی میں ایک کشتی پلٹ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد لاپتہ ہیں۔ 16 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح 20 افراد ایک کشتی میں سوار ہوکر بھادا پوروا مزرعہ میں دھان کی روپائی کرنے جارہےتھے۔لوکاہی اور بھادا پوروا کے درمیان تمام کشتی میں سوار ہوکر سریو ندی عبور کرر ہے تھے کہ پانی بہاو کے ساتھ ایک لکڑی کا بوٹا بہتے ہوئے کشتی سے آکر ٹکرا گیا۔ لکڑی کے بوٹے کی ٹکر سے کشتی پلٹ گئی جس سے اس میں سوار سبھی لوگ پانی پر گر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کی مدد سے 16 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا جب کہ ایک خاتون جیبل(60) کی لاش برآمد ہوئی ہے۔وہیں دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ضلع کے افسران نے موقع پر پہنچ کر راحت اور رسانی کا کام شروع کردیا ہے۔ موقع واردات پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close