Khabar Mantra
جرم نامہ

روپے کیلئے کورونا مریضہ کا اسپتال کے اہلکار نے کیا قتل500

چنئی:چنئی کے راجیو گاندھی جنرل اسپتال میں ایک کورونا متاثر عورت کی لاش ملی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 15 دنوں سے اسپتال کی آٹھویں منزل پر لا ش پڑی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں اسپتال کے ایک خاتون اہلکار کو ہی گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ اہلکار گزشتہ 3 سال سے کام کررہی تھی اور اس نے پیسوں کیلئے کورونا مریض کا گلا گھونٹ دیا۔ 

غورطلب ہے کہ سانس کی تکلیف کی وجہ سے 41 سالہ سنیتا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے پرس میں 500 روپے تھے جسے میڈیکل خاتون اہلکار نے گلا گھونٹ کر نکال لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمہ نے پرس سے موبائل فون بھی چوری کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ رتی دیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

رتی دیوی کے پاس سے مہلوکہ کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا متاثرہ مریضہ کو آخری بار رتی دیوی کے ہی وہیل چیئر سے اسپتال میں داخل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ رتی دیوی ایک بیوہ ہے جو اپنے 22 سال کے بیٹا اور بیٹی کے ساتھ رہتی ہے۔ اس نے کورونا متاثرین کی سنیتا کا قتل اس لئے کیا کہ اسے پیسوں کی سخت ضرورت تھی ،اسنے سنیتا کے بیگ میں 500 روپے کا نوٹ دیکھا اور اسے چرانے کا فیصلہ کیا پھر وہ اسے وہیل چیئر پر اسکیننگ کے بہانے 8ویں منزل پر لے گئی اور وہاں اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close