اترپردیشتازہ ترین خبریں

بہرائچ کو ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں لانے کی کوشش کریں: یوگی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران سےکہا کہ بہرائچ کا چوطرفہ ترقی کرکے اسے ریاست کے ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں اول مقام پر لانے کی کوشش کریں۔ وزیر اعلی جمعرات کو یہاں سراوستی اور بہرائچ اضلاع کے افسران کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہےتھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبے میں اچھا کام ہوا ہے لیکن فروغ ہنرمندی اور مالی شمولیت میں اور زیادہ کاموں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہرائچ دوست ملک نیپال کی سرحد پر واقع ہے جس کی وجہ سے اس علاقے سے آنے والے غیر ملکی لوگ یہاں سے ہوکر ہی گذرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ضلع میں سڑکوں کی صورتحال اور صفائی کا معقول انتظام ہو تاکہ دوسرے ممالک کے لوگوں میں ملک کی شبیہ اچھی بنے۔ اس ضمن میں انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ریجینل پولیس افسران کو ہدایت دی کہ سرحد پر واقع تھانوں اور دیگر دفاتر کا معمول کے مطابق معائینہ کرتے رہیں اور ایسے مقامات پر صاف ستھری شبیہ والے افسران کی تعیناتی کی جائے۔

مسٹر یوگی نے کہا کہ تعینات افسران کو یہ بھی پیغام دیا جائے کہ وہ لوگوں سے اچھا برتاو رکھیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ملزم اور شرپسند عناصر کے ساتھ دوستی نبھائی جائے۔ جرائم پیشہ افراد سے پوری سختی سے نپٹا جائے تاکہ سماج کے اچھے لوگوں کو راحت محسوس ہو۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج کی ترقی کے لئے تعلیم ناگزیر ہے۔ صرف کالجوں اور یونیورسٹی کی تعیمر کا فیصلہ کرنے سے تعلیم کے معیار میں بہتری نہیں ہوگی۔ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں م میں آنے والے بچوں کو اعلی معیاری تعلیم دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے شعبے میں کافی اچھا کام ہواہے لیکن ابھی میعا ر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی کہ اسکولوں میں طلبہ کے تناسب سے اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تعلیم کےفروغ کے لئے ضرورت محسوس ہو تو آس پاس کے کالجوں کو ایک کلسٹر کے طور پر فروغ دے کر بچوں کو بہترسے بہتر تعلیم دی جائے انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکول احاطے اور کلا س روم میں اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close