بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار میں 17 میڈیا اداروں کے خلاف کاروائی کیلئے عرضی داخل

امتناع کے باوجود فیملی کورٹ پٹنہ میں زیر التوا ایک ہائی پروفائل معاملے کی اشاعت اور نشرکرنے کی وجہ سے 17 میڈیا اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کی ایک عرضی داخل کی گئی۔

معاملے کے ایک فریق کے وکیل یشونت کمار شرما نے یہاں بتایا کہ فیملی کورٹ ضابطہ اور سپریم کورٹ کی ہدایتوں کے مطابق فیملی کورٹ میں ازدواجی تنازعات سے متعلق چل رہے کسی بھی معاملے سے متعلق اشاعت اورنشرکرنے پر امتناع ہے ۔ یہاں تک کہ فریقین کا نام اور پتہ اجاگر کرنے پر بھی روک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی طور سے اس ہائی پروفائل معاملے میں فیملی کورٹ کی کاروائی کی اشاعت اور نشر کرنے پر 31 جنوری 2019 کو روک لگا دی گئی تھی۔

مسٹر شرما نے کہاکہ عدالت کی ہدایت کے باوجود کچھ روزنامہ اخبارات اور نیوز چینلوں پر اس معاملے سے متعلق اشاعت و نشر کئے جارہے ہیں۔ اس سے متعلق عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عدالت نے عرضی پر ابھی کوئی حکم پاس نہیں کیا ہے۔ معاملے میں سماعت کیلئے قبل سے ہی آج کی تاریخ مقرر تھی اور دونوں فریقین شخصی طور سے اپنے وکلا کے ساتھ کورٹ میں حاضر تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close