بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار میں جرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر: تجیسوی یادو

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم ایل اے تجسوی پرساد یادو نے گوپال گنج ضلع میں چیف انجینئر کی رہائش گاہ پر ٹھیکیدار کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں جرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔

مسٹر تجسوی نے ٹوئٹ کیا کہ“ریاست میں جرائم اور بدعنوانی کا یہ ایک نادر واقعہ ہے جہاں نتیش جی کے ایک چیف انجینئر نے اپنے ہی گھر میں ٹھیکیدار سے 15 لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا اور نہیں دینے پر زندہ جلادیا۔ ہمت ہے کہ کسی میں جو وزیراعلی نتیش کمار سے اس معاملے پر سوال پوچھ سکے۔”اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہے کہ“بہار میں روز قتل، آبروریزی اور لوٹ پاٹ کے تھوک میں خبروں کا یہ عالم ہے کہ ہر مجرم کا گھناؤنا کانڈ اب عام اور فطری بن گیا ہے۔ افسرشاہی کا دبدبہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ بابو لوگ اب کھلے عام‘ریڈ کارڈ ’لگا کر گڈ گورننگ کی حق کی طرح چھاتی ٹھوک کر رشوت اور کمیشن وصول کر رہے ہیں۔”

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close