بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار میں آسمانی بجلی سے 17 کی موت، کئی زخمی

بہارکے کیمور، جہان آباد اور ارول اور جھارکھنڈ کے پلامو ضلع میں کل دیر شام آندھی، تیز بارش کے درمیان آسمانی بجلی سے کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور گیارہ دیگر جھلس کر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کیمور میں چار، جہان آباد میں دو، ارول میں دو جھارکھنڈ کے پلامو ضلع میں آسمانی بجلی سے سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آسمانی بجلی کے اس واقعے میں گیارہ دیگر جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھبھوا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کیمور ضلع کے بھبھوا تھانہ علاقہ کے پنچ گاواں گاﺅں باشندہ مکھیا رام (30)، سونہن تھانہ علاقہ کے آما ڈی گاﺅں باشندہ ستیہ نند (25) چین پور تھانہ علاقہ کے گرام ایٹاڑھی باشندہ راج ونش رام (40) اور چاند تھانہ علاقہ کے بہیریا باشندہ پارس بند (50) کی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھبھوا صدر اسپتال میں کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ آسمانی بجلی کی زد میں قریب چھ لوگ جھلس کر شدید طور سے زخمی ہیں جن کاعلاج صدر اسپتال میں ہو رہا ہے۔ ان زخمیوں میں چار صرف چاند تھانہ علاقہ کے گرام بہیریاں کے باشندہ ہیں۔ ان میں سے ایک بچی اور ایک خاتون کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔

جہان آباد سے ملی اطلاع کے مطابق تیز بارش کے درمیان آسمانی بجلی سے ضلع کے شکور آباد تھانہ علاقہ کے میر گنج گاﺅں میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت بچن دیو یادو( 55) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں شہر کے جعفر گنج محلے میں آسمانی بجلی سے 45 سالہ محمد اظہر حسین کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں اظہر کی تین بکریاں بھی جھلس کر مر گئیں۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جہان آباد صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مرنے والوںکے اہل خانہ کو آفات راحت فنڈ سے چار۔ چار لاکھ روپے کی رقم دستیاب کرانے کی کاروائی کی جا رہی ہے۔ وہیں جہان آباد سے متصل ارول ضلع کے کرتھا تھانہ علاقہ میں میدنی پور بڑھیا گاﺅں میں کل دیر شام آسمانی بجلی سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت انتو ساﺅ کے بیٹے ونشی ساﺅ اور رام اقبال پاسوان کا بیٹا سمپت پاسوان کے طور پرکی گئی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ارول صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

ڈالٹن گنج سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں پلامو ضلع کے حسین آباد تھانہ علاقہ کے جھار گڑھا گاﺅں میں آسمانی بجلی سے للو ساﺅ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سریندر یادو عرف رٹو جھلس گیا۔ سریندر کو علاج کیلئے ڈویژنل اسپتال میںداخل کرایا گیا ہے۔ وہیں نوڈیہا بازار تھانہ علاقہ میں آسمانی بجلی سے کولیشور یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اسی تھانہ علاقہ کے شاہ پور پنچایت کے ستبروا باشندہ شوبھا یادو کا 56 سالہ بیٹا کولیشور یادو اور راجیندر یادو کی 12 سالہ بیٹی پرینکا کمار کی آسمانی بجلی سے موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ ضلع کے مناتو تھانہ علاقہ کے ڈمری گاﺅں میں آسمانی بجلی سے اشوک سنگھ کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ دونوںکو علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ مرکز ڈمری میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی طرح چین پور تھانہ علاقہ کے نر سنگھ پور پتھر گاﺅںمیں مویشی چرا رہے شمبھو مہتو کی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی ۔ وہیں پپرا تھانہ علاقہ کے سریا پنچایت کے چیتو بیگہا گاﺅں باشندہ متھلیش رام کی چودہ سالہ بیٹی نندنی کمار کی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی۔ نندنی کھیت میںبکری چرا رہی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close