بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار: سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر، کئی ٹرینیں رد

بہار میں ایسٹ سینٹرل ریل کے حیا گھاٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب باگمتی ندی پر بنے ریل پل پر سیلاب کے پانی کے تیز دباؤ کی وجہ سے آج صبح سے سمستی پور۔دربھنگہ ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت بند کر دی گئی ہے۔

ڈویژنل ریل منیجر اشوک مہیشوری نے میڈیا کو بتایا کہ باگمتی سمیت دیگر ندیوں کے آبی سطح میں مسلسل اضافے اور مسافروں کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاط کے طور پرسمستی پو ۔ دربھنگہ ریل سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ریل ڈویژن کے حیاگھاٹ اسٹیشن کے پاس بنے ریل پل نمبر ۔16 پر پانی کا تیز دباؤ ہے جس کی وجہ سے سمستی پور۔ دربھنگہ ریل سیکشن سے ہو کرجانے والی سات ٹرینوں کی آمد ورفت رد کر دی گئی ہے۔

مسٹر مہیشوری نے بتایاکہ اس کے علاوہ نئی دہلی جانے والی 12565 بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس سمیت چار اہم ٹرینوں کی آمدورفت وایا دربھنگہ۔ سیتامڑھی۔ مظفر پور کی جائے گی۔ دریں اثناء دربھنگہ سے موصولہ ریلوے افسران کی رپورٹ کے مطابق جن ٹرینوں کو رد کیا گیا ہے ان میں 75225 سمستی پور۔ رکسول سواری گاڑی، 75207 سمستی پور۔ مظفر پور سواری گاڑی، 75282 جے نگر۔ منیہاری جانکی ایکسپریس اور 15549-15550 جے نگر۔ پٹنہ انٹر سیٹی ایکسپریس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 13185 سیالدہ۔ جے نگر گنگا ساگرایکسپریس اور 13135 کولکاتا۔ جے نگر ایکسپریس سمستی پور میں 18605 رانچی۔ جے نگرایکسپریس، 12570 آنند بہار۔ جے نگر غریب رتھ ایکسپریس، منیہاری۔ جے نگر جانکی ایکسپریس اور 53041 ہاؤڑہ۔ جے نگر سواری گاڑی برونی میں، 15283 اور 55227 جے نگر۔ پٹنہ سواری گاڑی کی دربھنگہ میں جزوی تکمیل کی گئی ہے۔

اسی طرح 12565 دربھنگہ۔ نئی دہلی سمپرک کرانتی ایکسپریس ، 70006 رکسول۔ حیدر آباد ایکسپریس ، 14649 جے نگر۔ امرتسر سریو۔ جمنا ایکسپریس، 13165-13166 سیتامڑھی۔ کولکاتا متھلانچل ایکسپریس، 15560 احمد آباد۔ دربھنگہ جن سادھارن ایکسپریس اور 11062 دربھنگہ لوک مانیہ ٹرمنل پون ایکسپریس کو اپنے مقررہ وقت کے مقام پر بدلے روٹ۔ سیتامڑھی۔ مظفر پور کے راستے چلائی جائیں گی۔ دریں اثناءٹرینوں کی آمدورفت بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس ریل سیکشن کے مختلف اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close