Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بلقیس کی بستی پھر ہوئی ویران،زانیوں کی رہائی کے بعد گھر والوں نے سنائی داستان

(پی این این)
احمدآباد:اجتماعی قتل اور بلقیس بانو عصمت دری کے ملزمین کی رہائی سے بلقیس بانو کا گاؤں اب تقریباًخالی ہوچکا ہے ۔ بلقیس بانو بھی گاؤں چھوڑ کر کہیں اور چلی گئی ہیں ۔گاؤں میں بچے کچھ لوگ ہیں المناک کہانی بیان کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم خوف کے عالم میں جی رہے تھے اس لئے گاؤں چھوڑنا پڑا۔واضح ہو کہ گاندھی نگر سے 194 کلومیٹر دور بلقیس کے رندھیک پور گاؤں پھر ویران ہوگیا ہے ۔20 سال پہلے بھی ایسا ہی ہواتھا جب وہاں خونی فساد کی آگ بھڑکی تھی۔اب اس گاؤں مین زانیوں کی رہائی کے بعد خوف کی چہ مہ گوئیاں ہیں ۔
رندھیک پور بستی اب ویرانی کے عالم میں ہے ۔اسی گاؤں سے بلقیس سمیت 15 لوگ 2002 میں جنگل کی طرف بھاگے تھے جس میں 2بچوں سمیت 13 لوگ مار دیئے گئے تھے ۔بھیڑ نے بلقیس سمیت 6 عورتوں کا اجتماعی ریپ کیا تھا۔بلقیس بچ گئی ۔سی بی آئی جانچ ہوئی اور تمام ملزمین پکڑے گئے ۔کورٹ کچہری کے بعد بلآخر 11 ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ،لیکن 15 اگست 2022 ایک ایسا دن تھا جسے امرت کال کہا جارہا تھا اسی دن لال قلعہ سے وزیراعظم خطاب کررہے تھے کہ کسی خواتین پر ظلم کو برداشت نہیں کیا جائیگامگر ایک طرف خطاب جاری تھا تو دوسری طرف گجرات سرکار نے بلقیس بانو کے مجرمین کو رہا کرکے عدل و قانون کے آگے سوال کھڑا کر دیاتھا ۔
بہر حال جیل میں ہونے کے باوجود بلقیس کا خاندان خوف کے عالم میں تھا ۔ان پر طرح طرح کے دباؤ ڈالے جارہے تھے ۔انھوں نے 15 بار گھر بھی بدلا لیکن اب جو صورتحال ہے ،زانیوں کی جس طرح رہائی ہوئی ہے اس سے گجرات میں ہندوتوا کو مزید تقویت ملی ہے ۔
بلقیس بانو کے گاؤں میں ویرانی ہے ۔90 فیصد لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھر چلے گئے ہیں ۔بلقیس بانو کا بھی کہیں اتہ پتہ نہیں ہے ۔سب کو یہی خدشہ ہے کہ زنا کے گنہگار رہائی کے بعد کہیں انتقام نہ لے لیں ۔اسی خوف سے ہرطرف ایک بیرانی ہے ۔چوک چوراہوں کئی جگہوں پر تالے لاگے ہیں ۔پورے گاؤں میں تقریبا ً75 گھر ہیں جس میں بمشکل 4،5 گھروں میں لوگ رہ رہے ہیں باقی سب کے دروازے پر تالے لٹک رہے ہیں ۔خاص بات تو یہ ہے کہ اس گاؤں کے جو گنہگار تھے وہ بھی غائب ہیں ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close