اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بھیڑ نے بھگوان رام کے نام کو ’قتل کی چیخ‘ میں بدل دیا: نصرت جہاں

لباس، مذہبی پروگراموں میں شرکت اور پھر اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی بشیرہاٹ لوک سبھا حلقے سے منتخب ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ و بنگلہ فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں نے وزیرا عظم مودی کو ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں اضافے پر خط لکھنے والے 49 اہم شخصیات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے اس وقت ملک میں ”اقلیتوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے“۔

نصرت جہاں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور موب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے 19 کے درمیان مسلم اور دلتوں ودیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کے واقعات بے شمار ہوئے ہیں اور اب 2019کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد تشدد کے 11واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ گائے اسمگلنگ کے نام تشدد کے کئی واقعات اب تک سامنے آچکے ہیں اور حکومت ان معاملات پر جان بوجھ کر خاموش ہے اور ان واقعات پر انصاف بھی نہیں ملتے ہیں۔ نصرت جہاں نے اپنے کھلے خط میں تبریز انصاری، پہلو خان اور محمد اخلاق کے قتل کا حوالہ دیا ہے۔ چار سال قبل محمد اخلاق کو ایک بھیڑ نے گائے کے گوشت کے نام پر ہلاک کردیا تھا۔ گائے اسمگلنگ کے نام پر پہلو خان کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ 24 سالہ تبریز انصاری کو جھاڑ کھنڈ میں جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’تشدد پر آمادہ بھیڑ نے دراصل بھگوان رام کے نام کو قتل کی چیخ میں بدل دیا ہے۔ موب لنچنگ کے جرائم میں ملوث افراد ہمارے ملک کے دشمن ہیں اور کچھ نہیں۔‘‘

جہاں پہلی مرتبہ بشیرہاٹ سے منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ موب لنچگ اور تشدد کے واقعات رام کے نام پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس طرح کے واقعات پر روک لگانے کیلئے قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ملک میں جمہوریت کو بچایا جاسکے۔ نصرت جہاں نے اپنے خط کا اختتام ”سارے جہاں سے اچھا“ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا سے کیا ہے۔

23جولائی کو کئی فلمی و علمی شخصیات نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد آج بی جے پی حامی فلمی ہستیوں نے اس خط کے جواب میں وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close