تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

بھاگوت کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آنے سے 6 سالہ بچے کی موت

راجستھان کے ضلع الور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت کے قافلے کی جیمر گاڑی کے موٹرسائیکل سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں ایک چھ برس کے بچے کی موت ہوگئی جبکہ اس کے دادا سرپنچ چیت رام زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسٹر بھاگوت تیجارہ قریب گہنکر میں 123 برس کے بابا کمل ناتھ آشرم جارہے تھے۔ اسی دوران مُنڈاور سے نکلتے وقت شیوپور چوراہے کے پاس ان کے قافلے میں شامل گاڑی سرپنچ کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سرپنچ کا چھ برس کا پوتاسچن کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سنگین زخمی حالت میں سرپنچ کو جے پور بھیج دیا گیا۔

اس حادثے کے بعد غیظ وغضب میں ڈوبے عوام نے جام لگانے کی کوشش کی۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر عوام کو سمجھا بوجھا کر امن و امان بحال کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close