اپنا دیش

بھار ت بند،جموں میں کانگریس پارٹی کی احتجاجی ریلی، مودی کا پتلا نذر آتش کیا، کئی لیڈران گرفتار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ کیخلاف دی گئی ’بھارت بند‘کال پر جموں صوبہ میں بھی کانگریس پارٹی کی طرف سے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور پرامن ریلیاں نکالی گئیں۔

اس دوران مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف جم کرنعرہ بازی کی اور پتلے نذر آتش کئے۔
جموں میں پردیش کانگریس پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور سابقہ وزیر رمن بھلہ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر شکیل احمد خان کی قیادت میں کانگریس لیڈران نے ستوار ی چوک جموں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پردیش کانگریس کمیٹی، ضلع کانگریس کمیٹی، یوتھ کانگریس، مہلا کانگریس، انٹیک اورکانگریس سیوادل سنیئرعہدادران ،کارکنان اور لیڈران نے شرکت کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close