اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بھارت کیلئے پھر فضائی راستہ بند

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی کارروائی کے بعد پاکستان کا فیصلہ

8 مہینے میں چوتھی بار پاکستان اپنے ایئر اسپیس کو بھارت کیلئے بند کرنے جا رہا ہے۔ عمران خان حکومت کے شہری ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے اسلا م آباد میں یہ جانکاری دی۔ پاکستان نے ہندوستانی فوج پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ گزشتہ ماہ ہندوستان کے صدر رامناتھ کووند تین یوروپی ملکوں کے دورے پر گئے تھے اس وقت بھی عالمی ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان نے کووند کے طیارے کو اپنے ایئر ایسپیس کے استعمال کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا۔

غور طلب ہے کہ ہندوستانی فوج نے بنا ایل اوسی پار کئے مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کی۔ کئی دہشت گردکیمپ اور فوجی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے تھے۔ پاکستان ہندوستان کی اس کارروائی سے سکتے میں ہے۔ اس واقعہ کے کچھ ہی گھنٹے بعد عمران خان حکومت کے شہر ہوا بازی وزیر نے کہا ہندوستان ایل او سی پر زبردست فائرنگ کر رہا ہے، ہم اپنے ایئر ایسپیس کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، کابینہ میٹنگ میں اس کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اگست میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد بھی پاکستان نے ہندوستانی طیاروں کیلئے اپنے ایئر اسپیس کو استعمال کرنے سے منع کر دیا تھا۔ اس سے قبل بالا کوٹ ایئر اسٹرئک کے بعد بھی یہی قدم اٹھایا گیا تھا۔ فروری سے نومبر یعنی تقریبا 8 مہینوں میں تین بار پاکستان یہ حرکت کر چکا ہے۔ اگست میں ایئر انڈیا نے کہا تھاکہ اس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

امریکہ، یوروپ اور مشرق وسطقی جانے والی 50 پروازوں میں 12منٹ زیادہ لگے گیں۔ حالانکہ اس پابندی سے پاکستان کو اقتصادی طور پر زیادہ نقصان ہوگا بالا کوٹ اسٹرائک کے بعد پاکستان نے ہندوستان کیلئے اپنا ایئر اسپیس بند رکھا تھا جس سے ایئر انڈیا کو 491 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close