اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بڑی راحت: ارون جیٹلی نے کیا اعلان، پٹرول-ڈیزل 2.50روپے فی لیٹر ہوگا سستا

حکومت نے پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمت پر لگام لگانے اور صارفین کو راحت دینے کے مقصد سے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزکے ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ تین کمپنیاں بھی ایک روپے فی لیٹر قیمت کم کریں گی جس سے صارفین کو فی لیٹر ڈھائی روپے کی راحت ملے گی لیکن مرکزی حکومت کو تقریباً 10500 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر کم ہوجائے گی ۔ انہوں نے ریاستوں سے پٹرول اور ڈیزل میں ویٹ پر اتنی ہی رقم مزید کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وہ ریاستوں کو خط لکھیں گے۔ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کئے جانے سے مرکزی حکومت کو 10500کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ اس دوران مسٹر جیٹلی کی اپیل پر گجرات اور مہاراشٹر نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے پٹرول او رڈیزل پر ویٹ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی دیگر ریاستوں میں بھی ان پر ویٹ کم کئے جانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

مسٹر جیٹلی نے کہا کہ کل لندن کے برینٹ کروڈ کا وعدہ 86 ڈالرفی بیرل کے پار چلا گیا تھا اور امریکہ میں سود کی شرح بھی بڑھ کر 3.2 فیصد ہوگئی ہے جو سات میں سب سے زیادہ سطح ہے۔ اس سے عالمی بازار او رایکس چنج ریٹ پر اثر پڑا ہے۔ ان سب کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ امریکہ میں پھر سے ڈالر کی سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں مالیاتی خسارہ پر اثر ڈالے بغیر صورت حال کے مطابق راحت دینی ہوگی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close