تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

بنگلہ دیش انتخابات میں شیخ حسینہ کی شاندار جیت، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں کل ہوئے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی والے اتحاد کو زبردست اکثریت حاصل ہوئی ہے اور اس نے 298میں سے 287سیٹیں جیت لی ہیں۔ اب محترمہ حسینہ مسلسل تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ گزششتہ اتوار کو گوپال گنج -3 انتخابی حلقے سے ایک طرح سے بلا مقابلہ الیکشن جیت گئیں۔ انہیں 2,29,539 ووٹ ملے جبکہ اہم حریف بی این پی کے امیدوار کومحض 123 ووٹ ملے۔ برسراقتدارعوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے 300 رکنی ایوان میں 260 سے زیادہ سیٹوں پرجیت درج کی ہے۔ اپوزیشن کے جاتیہ اوئیکا مورچہ (نیشنل یونٹی فرنٹ) نامی اتحاد کے سربراہ کمال حسین نے اتوار شام ختم ہوئے انتخابات کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے انتخابی کمیشن سے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر حسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو پوری طرح سے مستردکردیا۔انھوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ کہ غیر جانبدار کارگزار حکومت کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔

الیکشن کمیشن نے شام کو باضابطہ طورپرشیخ حسینہ کی جیت کا اعلان کیا۔ بعد اب محترمہ حسینہ مسلسل تیسری اور کل ملا کر چوتھی بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی. یاد رہے کہ کل ملک میں عام انتخابات میں مختلف مقامات پر ہوئے تشدد میں کم سے کم 18افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close