اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بنگلورو: ایروانڈیا شو 2019 کے دوران لگی آگ، 100 گاڑیاں خاکستر

بنگلورو میں پچھلے کئی دنوں سے جاری ایرو انڈیا شو 2019 کے دوران پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی. جس میں تقریبا 100 گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ موقع پر 10 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کا کام رہی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے. جب کہ کچھ لوگوں کا اس آگ کے بارے میں کہنا ہے کہ گھاس میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ حلانکہ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا. اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

آئی پی ایس ایم این ریڈی کے مطابق، تقریبا 100 گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ اطراف کی کاروں کو ہٹا کر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ ایرو انڈیا 2019 گزشتہ 20 فروری کو شروع ہوا تھا اور اس شو کا 24 فروری (کل) آخری دن ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close