اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بنگال میں شہریت ترمیمی بل اور این آر سی نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا: ممتا بنرجی

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پر بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کہا ہے کہ بنگال میں این آرسی اور شہریت ترمیمی بل سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

کھڑکپور میں ایک عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے رہتے ہوئے بنگال میں این آر سی نا فذ نہیں ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے مرشدآباد میں کہا تھا کہ کچھ باہری لوگ این آر سی کے نام پر خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ میں یقین دلاتی ہوں کہ میں آپ کی طرف سے آخری وقت تک لڑتی رہوں گی۔ب نگال میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا۔ اس لیے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بھی آپ کی شہریت کو منسوخ نہیں کرسکتا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال انسانیت نوازوں کی ریاست ہے۔یہاں کبھی بھی مذہبی بنیاد پر دنگے نہیں ہوئے ہیں، سبھوں کو یکساں احترام دیا گیا ہے۔بنگال کلچر اورتہذیب و تمدن پسندو ں کا شہر ہے۔ خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل اور این آر سی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ایک ددوسرے کو خلط ملط نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close